
’’ بھارتی آب جارحیت کے نتائج بھیانک ہوں گے‘‘فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کو پھر یاددہانی کرادی ۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور زیر تربیت طلبا افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے خاندانوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ قومی قیادت کے تحت پاکستان کے عوام مادرِ وطن کے دفاع کیلئے فولادی دیوار بن گئے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہوں گے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان میں دہشت گردی کو بھارتی ریاستی سرپرستی مل رہی ہے، قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، جنوبی ایشیا کے تزویراتی استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کہاکہ معرکہ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اورتمام قومی اداروں کی مکمل ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔عاصم منیر نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے تنازعات کی نوعیت پر روشنی ڈالی اور بالخصوص پاکستان کے خلاف بھارت کے بلااشتعال جارحیت کے بڑھتے رجحان کوخطرناک قرار دیا۔
فیلڈ مارشل نے کسی بھی جارحیت کو شکست دینے کے عزم اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی ایم ایف کاپاکستان سےزراعت پرٹیکس بڑھانےکامطالبہ
نومبر 14, 2024 -
جسٹس علی باقرنجفی نےبطورسپریم کورٹ جج کے عہدے کاحلف اٹھالیا
اپریل 16, 2025 -
ایشیاترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئےقرض کی منظوری دیدی
جولائی 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔