بھارتی اداکارامان جیسوال ٹریفک حادثےمیں ہلاک

0
30

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کےنوجوان اداکارامان جیسوال ٹریفک حادثےمیں ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیارپورٹ کےمطابق 23سالہ بھارتی ٹی وی اداکارامان جیسوال گزشتہ روزممبئی میں ٹریفک حادثےکاشکارہوگئے۔ جمعےکی سہ پہر 3:15 بجےہل پارک روڈ پرتیزرفتارٹرک نےان کی موٹر سائیکل کوپیچھےسےٹکرماری حادثےمیں امان جیسوال شدیدزخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق اداکارکوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجان کی بازی ہارگئے۔
پولیس کےمطابق حادثے کی اطلاع ملتےہی پولیس جائےوقوع پرپہنچ گئی اورٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ہے۔
حکام نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف تیز رفتاری اور غفلت کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہےکہ ٹیلی ویژن اداکار امان جیسوال ڈرامہ سیریز’دھرتی پتر نندی‘ میں مرکزی کردار کے لیے مشہور تھے۔

Leave a reply