دہلی : بھارتی انتخابات میں ابتدائی رجحانات میں مودی کی جماعت بی جے پی کے لیے بڑا دھچکا نظر آیا ہے جس کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ بھی کریش کرگئی۔
بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، لوک سبھا میں سادہ اکثریت کےلیے 543 نشستوں میں سے 272 پر کامیابی درکار ہے۔
بھارتی رپوٹ کے مطابق انتخابات کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ابتدائی رجحانات میں مودی کی بی جے پی کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا ہے، بی جے پی کو 239 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ اور بی جے پی اتحاد این ڈی 294 نشستوں پر آگے ہے جب کہ کانگریسی اتحاد انڈیا 234 نشستوں سے آگے ہے۔
اور اس کے علاوہ اپوزیشن جماعت کانگریس 97 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ایگزٹ پولز میں مودی کے اتحاد این ڈی اے کی بڑی کامیابی کی پیشگوئی کی گئی تھی لیکن بی جے پی کے زیر قیادت اتحاد کو بھاری اکثریت ملنے کا امکان نہیں ، تاہم مودی اور راہول گاندھی اپنی اپنی نشستیں جیتنے کے قریب ہیں، گنتی کیے گئے ووٹوں میں راہول گاندھی کو اپنے حریف پر ایک لاکھ 12 ہزار اور مودی کو اپنے مخالف پر 34 ہزاروں ووٹوں کی برتری مل چکی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اقتدار کی جنگ جنگل کی آگ بن چکی ہے:خواجہ سعد
جولائی 1, 2024 -
وزیراعظم کی ٹرمپ کوامریکی صدرمنتخب ہونےپرمبارکباد
نومبر 6, 2024 -
عمادوسیم کےبعدایک اورکھلاڑی نےٹیم کواللہ حافظ کہہ دیا
دسمبر 14, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔