بھارتی بحریہ کی ا سپیڈ بوٹ حادثے کا شکار، 13 افراد ہلاک

0
7

بھارتی بحریہ کی اسپیڈبوٹ بےقابوہوکرممبئی کےساحل پرایک مسافرکشتی سے ٹکرا گئی، حادثےمیں بھارتی بحریہ کے افسر سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان بھارتی نیوی نےایکس سابق(ٹوئٹر)پراپنےپیغام میں لکھاکہ بدھ کی دوپہر ممبئی ہاربر میں بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ انجن کی آزمائش کے دوران بے قابو ہوکر مسافر کشتی سے ٹکرا گئی۔حادثےکےباعث کشتی سمندرمیں اُلٹ گئی۔کشتی میں کم از کم 110 افراد سوار تھے۔
ترجمان کاکہناہےکہ بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ کے مسافر کشتی سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو ئے جبکہ اب تک 99 افراد کو بچا لیا گیا ہے، حادثےمیں ہلاک ہونے والوں میں بھارتی بحریہ کے تین اہلکار بھی شامل ہیں،مسافر کشتی سیاحوں کو لے کر ممبئی کے قریب ایلیفنٹا جزیرے پر جا رہا تھی۔
انڈین کو سٹ گارڈز کی طرف سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران بچائے جانے والے افراد میں سے4 کی حالت نازک ہے بھارتی بحریہ کی مسلسل گرتی کارکردگی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کے باعث حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Leave a reply