بھارتی جارحیت:پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی ہوگی یانہیں؟پی سی بی کابڑااعلان

0
104

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورتحال کے پیش نظر پی سی بی نےپی ایس ایل کےشیڈول میں تبدیلی نہ کرنےکافیصلہ کیاہے۔
رات کی تاریکی میں بھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزی کےباوجودپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے تصدیق کی ہےپاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کاراولپنڈی میں آج ہونےوالامیچ اپنےشیڈول کےمطابق ہوگا۔اورآئندہ کےمیچزبھی اپنےوقت کےمطابق کھیلےجائیںگے۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ کا ٹاس 7:30 بجے جبکہ کھیل کا آغاز 8 بجے ہوگا۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہیں تھی کہ ٹورنامنٹ میں آج ہونے والا میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

Leave a reply