بھارتی جارحیت کی شکست، پاکستان کی فتح، پنجاب اسمبلی میں متفقہ قراردادمنظور

0
9

بھارتی جارحیت کی شکست اور پاکستان کی فتح کی پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے پیش کی۔
قراردادکےمتن میں کہاگیاہےکہ بھارت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار آپریشن کی کامیابی پر ایوان قوم کو مبارکباد پیش کرتاہے،بھارتی جارحیت کے خلاف بہترین کردار پر چین، ترکی اورآذربائیجان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے بھارتی میڈیا کی اشتعال انگیزی کے خلاف صحافتی سرحدوں کی حفاظت کی،پاکستانی نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر ذمہ دارانہ مقابلہ کرکے بہادر افواج کی حوصلہ افزائی کرکے مثبت کردار ادا کیا۔
قراردادکےمتن میں مزیدکہاگیاکہ عثمان یوسف اور بچے کی شہادت پر انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں ،قوم تمام شاہینوں اور پائلٹ کامران مسیح کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے، کامران مسیح نے راجوڑی ائیر بیس کو تباہ کرکے سر فخر سے بلند کردیا۔
متن میں کہاگیاکہ بھارت نے پہلگام واقعہ کو جواز بناکر آپریشن سندور سے غیور قوم کو للکارا اور بچوں، خواتین سمیت معصوم پاکستانیوں پردہشتُگردی کی،بھارت نے آبی منصوبوں کو بھی نشانہ بنایا جو خطہ نہیں بلکہ عالمی امن کو خطرہ سے دوچار کیا۔
قراردادکےمتن میں کہاگیاکہ سیسہ پلائی دیوار آپریشن سے عسکری و سیاسی قیادت نے قوم کے وعدے کو پورا کیا،سیاسی عسکری قیادت بہترین حکمت عملی افواج پاکستان کے قوم کی توقعات پر پورا اتری اور قوم کو جیت کا تحفہ دیا، ہمارے شاہینوں نے دشمن کےطیاروں کو نست و نابود کردیا،، قوم سیاسی و عسکری قیادت تینوں مسلح افواج اور قومی شاہین کو مبارکبا دیتے ہیں، پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر قوم کا سرفخر سے بلند کیا۔
قراردادکےمتن کےمطابق بھارت نے تئیس اپریل کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا یکطرفہ اعلان کیاجو عالمی خلاف ورزی ہے اس پانی پر عوام کا حق ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا،پاکستان نے بھارت کو ایسا جواب دیا کہ وہ اپنے شکست خوردہ زخم کو چاٹنے پر مجبور ہوگیا۔ اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں ملکی سلامتی کا ہر صورت دفاع کیاجائے گااور کبھی بھی پاکستان پر بھارتی تسلط خواب پورا نہیں ہونے دیا جائے

Leave a reply