بھارتی خاتون نے کیسے ٹی وی اینکر کو اغوا کیا، اور شادی کرنے کی کوشش کی؟

0
190

بھارتی خاتون نے کیسے ٹی وی اینکر کو اغوا کیا، اور شادی کرنے کی کوشش کی؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں مقیم ایک ویڈیو جاکی کو ایک کاروباری خاتون نے اغوا کیا جو ان سے شادی کی خواہشمند تھیں لیکن خاتون خود ایک غلط فہمی کا شکار بنیں۔

مذکورہ خاتون نے رشتہ کروانے والی ایک ویب سائٹ پر اینکر کی تصویر والا اکاؤنٹ دیکھا جو دراصل اینکر نہیں بلکہ کوئی اور چلا رہا تھا اور اینکر کی تصویر وہاں استعمال کی گئی تھی۔
پولیس نے واقعہ کی تفصیل بتائی کہ خاتون نے اس اینکر کی گاڑی پر نظر رکھنے کے لیے ٹریکنگ ڈیوائس کا استعمال کیا اور اس کام کو انجام دینے کے لیے اغوا کاروں کی خدمات حاصل کیں۔

بعد ازاں ٹی وی میزبان کی شکایت پر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا تھا، 31 سالہ خاتون ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا کاروبار کرتی تھیں جب کہ مذکورہ شخص ایک میوزک چینل میں میزبان کے طور پر کام کرتا تھا۔

2 سال قبل خاتون نے اس ویب سائٹ پر اینکر کی تصویر لگی پروفائل دیکھی اور چیٹنگ شروع کردی، جب اسے احساس ہوا کہ یہ جعلی اکاؤنٹ ہے تو اس نے ویڈیو جاکی سے رابطہ کیا۔
اینکر نے خاتون کو بتایا یہ ایک جعلی اکاؤنٹ تھا جو کسی نے اس کی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے بنایا تھا اور اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی تاہم خاتون اینکر کو میسجز کرتی رہی جس کے بعد اس نے خاتون کا نمبر بلاک کردیا، خاتون بضد تھیں کہ انہیں ویڈیو جاکی سے ہی شادی کرنی ہے، یہی سوچ کر اس نے یہ قدم اٹھایا اور چار اغوا کاروں کی خدمات حاصل کیں۔

Leave a reply