بھارتی فلم’ایمرجنسی‘کوسینسربورڈکےسرٹیفکیٹ کاانتظار

0
47

بھارتی سیاستدان واداکارہ کنگنارناوت کی  فلم’ ایمرجنسی ‘کو سینسر بورڈ کے سرٹیفکیٹ  کا انتظار ،بورڈ نے ریلیزسےروک دیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق اداکارہ کنگنارناوت کااپنےبیان میں کہناتھاکہ سوشل میڈیاپرمیری فلم’ایمرجنسی ‘کےبارےجھوٹی خبرپھیلائی جارہی ہےکہ بھارتی سینسربورڈ نےفلم کوکلیئرکردیاہےجبکہ ایساکچھ نہیں بلکہ بورڈنےفلم سےکچھ مناظرنکالنےکےلئےکہاہےاگروہ مناظرفلم سےنکال دیئے جائےتوفلم میں باقی بچےگاکیا۔
گفتگو کوجاری رکھتےہوئےاداکارہ کامزیدکہناتھاکہ سینسربورڈ کی جانب سےہم پریہ مناظرنکالنےکےلئےدباؤڈالاجارہاہے کہ فلم سے اندرا گاندھی کے قتل اور پنجاب کے فسادات کے مناظر نکال دیے جائیں۔ مجھے بھارت کے چند لوگوں کی سوچ پر افسوس ہے۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے فلم’ایمرجنسی‘ میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا ہے جبکہ فلم کورواں سال 6 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننا ہے۔لیکن تاحال سرٹیفکیٹ نہ جاری ہونےکی وجہ سےفلم کب سنیماگھروں کی زینت بنےگی ،ابھی تک کچھ پتاہی نہیں۔

Leave a reply