بھارتی فوج کی درندگی کشمیریوں کےعزم کوتوڑنے میں ناکام ہے،وزیراعظم

0
12

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ 10لاکھ بھارتی فوج کی درندگی کشمیریوں کےعزم کوتوڑنے میں ناکام ہے۔
یوم الحاق کشمیرکےموقع پروزیراعظم شہبازشریف کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ یوم الحاق کشمیرہر سال 19 جولائی کومنایاجاتاہے،کشمیریوں نےریاست جموں کشمیرکی پاکستان کےساتھ الحاق کی قرار داد منظور کی،کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی داستان 1947سےآج بھی جاری ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ 10لاکھ بھارتی فوج کی درندگی کشمیریوں کےعزم کوتوڑنے میں ناکام ہے،حکومت اورعوام کشمیریوں کی سفارتی ،اخلاقی وسیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

Leave a reply