حالیہ الیکشن میں نریندر مودی کے کامیابی کے بعد لوک سبھا میں 10 سالوں سے خالی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اب راہول گاندھی کو مل گیا ہے۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینیو گوپال کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو اپوزیشن کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی پارلیمنٹ میں بھارتی عوام کی مضبوط آواز ہوں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حکومت ہر وقت جوابدہ رہے۔
خیال رہے کہ بھارتی لوک سبھا میں پارلیمانی لیڈر کا عہدہ گزشتہ 10 سالوں سے خالی تھا کیونکہ بھارت میں اپوزیشن کی کسی جماعت کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے ایوان کی کل نشستوں کا 10 فیصد یعنی 54 نشستیں حاصل کرنی ضروری ہیں تاہم گزشتہ 10 سالوں سے اپوزیشن کی کوئی جماعت اتنی نشستیں حاصل نہیں کرسکی تھی۔
بھارت میں اپوزیشن لیڈر کو کابینہ کے رکن کا درجہ حاصل ہوتا ہے، اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر چیف الیکشن کمشنرز، الیکشن کمشنرز اور سی بی آئی ڈائریکٹر کو منتخب کرنے والے پینل میں بھی شامل ہوتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عمران خان نےاڈیالہ جیل سےقوم کےنام اہم پیغام جاری کردیا
نومبر 7, 2024 -
پٹرولیم وگیس کی تلاش وپیداواری کمپنیوں نےبڑااعلان کردیا
جولائی 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔