بڑھتی ہندوتواانتہاپسندی کشمیریوں کی جدوجہدکاعزم مضبوط کرتی ہے،آرمی چیف

0
3

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےکہاہےکہ بھارتی مظالم اوربڑھتی ہندوتوا انتہا پسندی کشمیریوں کی جدوجہدکاعزم مضبوط کرتی ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےیوم کشمیر یکجہتی پرمظفرآبادکادورہ کیا،اس موقع پرکور کمانڈر راولپنڈی نےان کااستقبال کیا۔سپہ سالارنےشہداکی بےمثال قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اوریادگارشہداپرپھول رکھے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ آرمی چیف نےمسلح افواج کی جنگی تیاریوں پرمکمل اعتمادکااظہارکیا،سپہ سالار نےملک کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کےدفاع کےلئےپاک فوج کےعزم کااعادہ کیا،آرمی چیف نےمقبوضہ کشمیرکےلوگوں کےلئےپاکستان کی مستقل حمایت کااعادہ کیا،جنرل عاصم منیرنےکشمیرکے وارویٹرنز اور معززین سےبات چیت بھی کی۔
اس موقع پرخطاب کرتےہوئےآرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکاکہناتھاکہ کسی بھی جارحیت کابھرپور جواب دیاجائےگا،بھارتی مظالم اوربڑھتی ہندوتواانتہاپسندی کشمیریوں کی جدوجہدکاعزم مضبوط کرتی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بھارتی ریاستی سرپرستی میں ہونےوالےجبرکےخلاف پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کےساتھ کھڑارہےگا،بلاشبہ کشمیرایک دن آزاد ہوگا، کشمیرایک دن کشمیری عوام کی مرضی اورتقدیرکےمطابق پاکستان کاحصہ ہوگا۔

Leave a reply