
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نےکہاہےکہ لائن آف کنٹرول پربھارت کے40سے50فوجی ہلاک کرچکےہیں،دشمن ایل اوسی پراب بھی اپنےفوجیوں کی لاشیں اٹھارہاہے۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےوفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ بھارت نےبیک فٹ پرجاکرشرمندگی مٹانےکیلئےڈرونزبھیجناشروع کردیے،بھارتی میڈیانےپوری دنیاکودکھایاکہ پاکستان نے ہمارےجہاز گرائے ہیں،ہم نےایل اوسی پربریگیڈہیڈکوارٹرکوٹارگٹ کیا، بھارت نےعام شہریوں،خواتین اوربچوں کونشانہ بنایا۔
عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ لائن آف کنٹرول پربھارت کے40سے50فوجی ہلاک کرچکےہیں،بھارت لائن آف کنٹرول پراب بھی اپنےفوجیوں کی لاشیں اٹھارہاہے،بھارت کےاسرائیل ساختہ ڈورنزکوایئرڈیفنس سسٹم سےہٹ کرکے گرایا،بھارت کااپناڈرون اپنےہی ملک میں گردوارےپرگرا،ہم نےبھارت کومنہ توڑجواب دیا۔
وفاقی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ ہم نےبھارت کےطیارےگرائے،فوجی ہلاک کئے،بھارتی پوسٹوں سے سفیدجھنڈالہراناپاکستان کی کامیابی کی نشانی تھی،بھارت اپنی خفت مٹانےکےلئےحکمت عملی تبدیل کررہاہے،پاک فضائیہ نےبھارت کےرافیل طیاروں کودھول چٹادی،رافیل گرنےکےبعدبھارتی فضائیہ کے حوصلے پست ہیں۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔