بھارت نےایڈونچر کرنا چاہا ،دفاع میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائینگے ، وزیر دفاع

وزیردفاع خواجہ نےکہاہےکہ بھارت نے کوئی ایڈونچر کرنا چاہا تو پاکستان اپنے دفاع میں کسی بین الاقوامی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائےگا۔
قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس کےبعد نائب وزیراعظم ودیگروزراکےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ بھارت نے ماحول گرم کرنا چاہا تو ہم بھی تیار ہیں، ہم واضح کر دیں ہم ایسی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،24 کروڑ عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اپنے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں۔ پاکستانی شہروں میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تو جواب بھارت کے شہروں میں اسی طرح دیں گے۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ جب بھارت جیسا دشمن پڑوس میں ہو تو ہمارے میزائل تجربات جاری رہیں گے،کسی اور ملک میں ایسا سرٹیفائید دہشت گرد حکمران نہیں،ہماری مغربی سرحد پر بھارت نے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مسلط کیا ہواہے۔بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے لیڈرز بھارت میں ہیں، ہم نے دہشت گردی کی مذمت کی، پاکستان دنیا کے ہر کونے میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
وزیردفاع کاکہناتھاکہ ، جو افغانستان سے ہو رہا ہے اس میں بھارت کا ملوث ہونا نظر آتا ہے، دہشتگردی کی سب سے بڑی زندہ گواہی ہمارے پاس کلبھوشن بیٹھا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے،جو بی ایل اے کر رہی ہے،بطور ریاست بھارت نے کینیڈا اور امریکا میں دہشت گردی ایکسپورٹ کی،دہشت گردی کے باعث کینیڈا نے بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہم کسی پریشر میں آنے والے نہیں ہیں، انہوں نے ہماری ائیراسپیس کی خلاف ورزی کی، ہم نے اپنی ائیراسپیس کا دفاع کیا، ایک کم درجے کی لڑائی بھارت پاکستان کے ساتھ لڑ رہا ہے، اگر بھارت نے کوئی ایڈونچر کرنا چاہا تو پاکستان تیار ہے ، پاکستان اپنے دفاع میں کسی بین الاقوامی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائےگا، پاکستان کی افواج اور عوام اپنی سرزمین کے ذرے ذرے کا دفاع کریں گے۔
پی آئی اےکی نجکاری کیلئےاظہاردلچسپی کی درخواستیں طلب
اپریل 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دنیا کے6 مقام ، جہاں اب6مہینے سورج غروب نہیں ہوگا
جون 10, 2024 -
فلپائن:طوفان ٹرامی سےتباہی ،14افرادہلاک،ہزاروں بےگھر
اکتوبر 24, 2024 -
موسم سرمامیں گیس لوڈشیڈنگ سےبچنےکامشن:حکومت کااہم فیصلہ
ستمبر 23, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔