بھارت نےطویل عرصےتک امریکی صنعت کاروں کونقصان پہنچایا،ٹرمپ

0
2

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ بھارت طویل عرصے تک امریکا کے ساتھ یکطرفہ تجارت کرتا رہا اور امریکی صنعت کاروں کو نقصان پہنچایا۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے امریکی مصنوعات پر دنیا کے بلند ترین ٹیرف (محصولات) عائد کیے، جس کی وجہ سے کئی امریکی کمپنیاں سخت معاشی دباؤ کا شکار ہوئیں۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ معروف امریکی موٹرسائیکل کمپنی ہارلے ڈیوڈسن بھارت میں اپنی مصنوعات نہیں بیچ سکتی تھی کیونکہ وہاں 200 فیصد درآمدی ٹیکس نافذ تھا۔ اس مسئلے سے بچنے کے لیے کمپنی کو بھارت میں ہی پلانٹ قائم کرنا پڑا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت کی پالیسیوں کے باعث اب دنیا بھر کی کمپنیاں، بشمول چین، میکسیکو اور کینیڈا کی کار ساز کمپنیاں امریکا میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور امریکی معیشت کو استحکام مل رہا ہے۔
انہوں نے بھارت کی حالیہ پیشکش کہ وہ بعض امریکی مصنوعات پر محصولات کو صفر کرنے پر آمادہ ہےکوبہت تاخیر سے آنے والا اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ پیشکش کئی سال پہلے آ جانی چاہیے تھی۔

Leave a reply