بھارت نےچیمپئنزٹرافی میں پاکستان آنےسےانکارکردیا

0
19

کرکٹ شائقین کےلئے بُری خبر،بھارت نےچیمپئنزٹرافی میں پاکستان آنے سےانکارکردیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق بی سی سی آئی نےپاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا،بی سی سی آئی نےپاکستان میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیاہے ،بھارت اپنےمیچزدبئی میں کراناچاہتاہے۔
بھارت کے علاوہ دیگر 6 ٹیموں نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سیاسی اور سیکیورٹی کے بہانے بناکر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔
واضح رہےکہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

Leave a reply