
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ بھارت نے جو حرکت کی اس کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، ہم نے ثابت کردیا کہ پاکستان دفاع میں منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی ، بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کی ، دنیا نے دیکھا کہ کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔ہمارے شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں ،یہ ہمارا دندان شکن جواب تھا جس میں اسکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم کی گرج تھی۔
قوم سےخطاب میں وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ بھارت نے جو حرکت کی اس کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، ہم نے ثابت کردیا کہ پاکستان دفاع میں منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے، ، پاکستانی پائلٹس نے اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت اور شجاعت سے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑادیے، پاکستان نے دشمن پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کردی ہے ،تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ہر سپاہی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ 24کروڑ پاکستانیوں کو اپنی افواج پر فخر اور ناز ہے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ عہد کرتے ہیں شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا ضرور حساب لیا جائے گا۔ ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار قیمتی جانیں دیں، بھارت کی خام خیالی ہے کہ اس کی مہم جوئی دہشتگردی کی جنگ سے ہماری توجہ ہٹاسکے گی، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
خیال رہے کہ منگل اوربدھ کی درمیانی شب کوبھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔