
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ بھارت پاکستان کے اندر دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے،امن کاراستہ صرف مکالمے اور سفارتکاری سےممکن ہے۔
نیویارک میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کااو آئی سی رکن ممالک کو بھارتی جارحیت اور بے بنیادالزامات سےمتعلق بریفنگ دیتےہوئےکہناتھاکہ بھارت نےجھوٹےالزامات کوسرحدپارحملوں کاجواز بنایا ،بھارتی جارحیت نے خطےکوغیرمحفوظ بنادیاہے،دنیاکواس خطرناک رجحان کومعمول بننےسے روکنا ہوگا ،امن کاراستہ صرف مکالمےاورسفارتکاری سےممکن ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کامزیدکہناتھاکہ اوآئی سی اس نازک وقت میں دنیاکااخلاقی ضمیربن کرسامنےآئی ہے، پاکستان کاردعمل نہایت ذمہ دارانہ اوربین الاقوامی قانون کےمطابق تھا،پاکستان کامقصدعلاقائی امن کاتحفظ اور بڑے پیمانے پر تصادم سے گریز تھا۔
اُن کاکہناتھاکہ بھارت پاکستان کےاندردہشتگردی کی سرپرستی کررہاہے، پاکستان دہشت گردی کاسب سے بڑاشکار،80ہزارسےزائدشہری جانیں گنواچکےہیں۔خطےمیں پائیدارامن کاانحصارمقبوضہ کشمیرتنازع کےمنصفانہ حل پرہے،مقبوضہ کشمیرتنازع کاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق ہوناچاہئے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےپہلگام حملےکوبغیرکسی تحقیق کےپاکستان سےجوڑنےکی کوشش کومستردکیا۔وفدنےسندھ طاس معاہدےکی یکطرفہ معطلی کوپانی کوہتھیاربنانےکی کوشش قراردیا۔
اس موقع پرپاکستان نےکشیدگی کم کرنے،ثالثی اورجنگ بندی کیلئے کردار ادا کرنےپراوآئی سی کاشکریہ اداکیا۔پاکستان نےجامع مذاکرات ،سندھ طاس معاہدےکی بحالی اورمسئلہ کشمیرکےحل پرزوردیا۔بلاول بھٹونےبھارت کےیکطرفہ اقدامات،بشمول سندھ طاس معاہدےکی معطلی سےآگاہ کیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔