بھارت کےجشن آزادی پرکشمیری عوام نےواضح پیغام دیتے ہوئے وادی میں یوم سیاہ مناتے ہوئے مکمل ہڑتال کی۔
کشمیرپربھارت کےظلم کی داستانیں جاری ہیں،مظلوم کشمیریوں پربھارتی قابض فوج کےظلم اوربربریت کاسلسلہ جاری ہے،کشمیرمیں بھارتی فوج کی دہشتگردی عروج پرہےجہاں پر1947سےلےکراب تک لاکھوں لوگوں کوشہیدکیاگیاہے،بےشمارگھروں کواجاڑدیاگیاہے۔بھارتی حکومت اس کومتنازعہ بناکراپناقبضہ کرنےکی کوشش کررہی ہے،یہاں تک کےبھارتی حکومت نے کشمیرکی حیثیت کوبدلنےکےلئےآئین میں بھی ترمیم کردی۔
کشمیرمیڈیارپورٹ کےمطابق بھارت کے77یوم آزادی پر کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف یوم سیاہ منائے جانے کی کال دی تھی۔جس پرعمل کرتےہوئےکشمیری عوام مقبوضہ کشمیرمیں مکمل طورپریوم سیاہ منارہی ہے۔وادی میں مکمل ہڑتال ہےاورکاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔
اس موقع پر حریت رہنماؤں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کو ایک مضبوط پیغام بھیجیں کہ وہ اس کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی قانونی یا اخلاقی حق نہیں ہے، کشمیر پر بھارت کا قبضہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب مودی سرکار کےظلم کامقابلہ کرتےہوئےکشمیریوں نےپاکستان کاجشن آزادی منایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے اور پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔