بھارت کاچیمپئنزٹرافی کیلئے پاکستان آنےسےانکار،پی سی بی کابڑافیصلہ

0
16

بھارت کےچیمپئنزٹرافی کےلئےپاکستان آنےسےانکارپرپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےبڑافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق بھارت کےچیمپئنزٹرافی کےلئے پاکستان آنےسے انکار پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کوآگاہ کردیا،پی سی بی نےحکومت پاکستان سےرابطہ کرکےبھارت کےفیصلےسےآگاہ کیا،پاکستان چیمپئنزٹرافی کےلئےہائبرڈماڈل کوقبول نہیں کرےگا۔بھارت پاکستان نہ آیاتوآخری حدتک جائیں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈکابھارت کےانکارپرسخت فیصلے لینےکاامکان ہے،پی سی بی بھارت کےخلاف عالمی عدالت سےرجوع کرے گا،ٹورنامنٹ ہائبرڈماڈل پرگیاتوپاکستان چیمپئنزٹرافی کھیلنے سے انکار کر سکتا ہے، بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئی توپاکستان آئندہ کبھی بھارت سےمیچ نہیں کھیلےگا ، تعلقات میں بہتری تک بھارت سےکسی ٹورنامنٹ میں میچ نہیں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کےمطابق حکومت کاموقف ہےکہ پاکستان ٹیم ہمیشہ بھارت بھیج کراچھاتاثردیاگیا،بھارت نےہمیشہ سیاست کوشامل کیا۔سٹیڈیم بن رہے ہیں، سیکیورٹی بھی اچھی ہے،بھارت کے پاکستان نہ آنےکےلئے کوئی جواز نہیں، بھارت نہیں آئےگاتوریونیونقصان ہمیں ہوگا،بھارت سےہم میچ نہیں کھیلیں گےتب ان کانقصان بھی ہوگا۔

Leave a reply