بھارت کا کرپٹو ایکسچینج کمپنی پربھاری بھرکم جرمانہ ہو گیا

0
54

بھارت میں بدھ کو کرپٹو کرنسی پر پابندی کی اطلاعات کے بعد بٹ کوائن، ایتھریم اور ڈوج کوائن سمیت متعدد کرپٹو کرنسیز کا ڈومیسٹک ایکسچینج تیزی سے گر گیا ہے۔

بھارتی ادارے کی جانب سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 9 بیرون ملک ایکسچینجز کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے جس کے بعد مئی میں بائنانس نے بھارت میں فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے ساتھ رجسٹر کیا تھا۔

کرپٹو ایکسچینج ’کیوکوائن‘ بھی مارچ میں ایف آئی یو کے ساتھ رجسٹر ہوئی تھی، لیکن اسے بھی 34 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ (ایف آئی یو) نے ملکی انسداد منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج کمپنی’ بائنانس‘ پر 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔

ایف آئی یو نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت سے ایکسچینج تک آن لائن رسائی کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

کینیڈا کی انسداد منی لانڈرنگ ایجنسی نے مئی میں ’بائنانس‘ پر اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 43 لاکھ 80 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

بائنانس کے سابق چیف ایگزیکٹو چانگ پینگ ژاؤ کو مئی میں امریکی ڈسٹرکٹ جج رچرڈ جونز نے منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا جرم قبول کرنے کے بعد چار ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

Leave a reply