
پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکارمنیب بٹ نےکہاہےکہ بھارت کو اندازہ نہیں ہے کہ اس نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے، جو حملہ انہوں نے کیا ہے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اداکارمنیب بٹ نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرایک ویڈیوشیئرکی جس میں بھارتی اشتعال انگیزی کوتنقیدنشانہ بنایا۔
منیب بٹ نے ویڈیومیں کہاکہ رات کی تاریکی میں بھارت نےبزدلانہ حملہ کرکے مدرسےکونشانہ بنایااورمعصوم بچوں اور آس پاس رہنے والے غریب لوگوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایک نیوکلیئر پاور ہے، ایٹمی ہتھیار رکھنے والا واحد اسلامی ملک ہے، بھارت کو اندازہ نہیں ہے کہ اس نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے، جو حملہ انہوں نے کیا ہے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اداکار نےمزیدکہاکہ پاکستانیوں کے بارے میں ایک بات مشہور ہے، ہم قرض اور ادھار کسی کا نہیں رکھتے، سود سمیت واپس کرتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ میں اپنی عوام سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں، یہ وقت سیاسی مخالفت میں ایک دوسرے سے لڑنے کا نہیں، ہم پر ایک بیرونی طاقت نے حملہ کیا ہے، اس وقت سارے متحد ہو جائیں اور ایک آواز ہوکر پیغام دیں کہ پاکستانی عوام کسی سے نہیں ڈرتی۔
منیب بٹ نے مزید کہا کہ ہماری بھارتی عوام کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، بھارت کی موجودہ لیڈرشپ کے اسلام مخالف مائنڈ سیٹ کیخلاف ہماری جنگ ہے، جب تک ہمارے جسم میں خون کا آخری قطرہ باقی رہے گا ہم اس سوچ کیخلاف جنگ لڑتے رہیں گے اور یہ جنگ ہم ہی جیتیں گیں، پاکستان زندہ باد، پاکستان آرمی پائندہ باد۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویژن
اپریل 5, 2024 -
بارش ہو گی یا خشک سردی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
نومبر 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔