بجلی کےبھاری بلز،ہوشرباٹیکسزکیخلاف ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال
بجلی کےبھاری بلز،ہوشرباٹیکسزاورتاجردوست اسکیم کےخلاف ملک بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
جماعت اسلامی اورتاجرتنظیموں کی اپیل پرملک بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کےباعث کاروباری مراکزبندہیں۔شہراقتدارمیں احتجاج کے خدشے کے باعث ریڈ زون کے راستوں کو کنٹینر لگاکربندکردیاگیا۔
اکثریت ہڑتال کےحامی چیمبرگروپس کی جانب سےبھی تاجروں کی ہڑتال اورمطالبات کی حمایت کررہےہیں۔
لاہورتاجربرادری کےدونوں دھڑےبھی ہڑتال کےحق میں ہیں،مجاہدمقصود بٹ گروپ اورملک امانت گروپ بھی ہڑتال کرنےوالوں میں شامل ہیں۔
لاہورمیں شٹرڈاؤن کےسلسلےمیں بندمارکیٹوں میں بادامی باغ آٹومارکیٹ،مین فیروز پور روڈ،ہال روڈ،برانتھ روڈ، سرکلر روڈ اور میکلوروڈبھی ہڑتال والےگروپ میں شامل ہے۔جبکہ نعیم میرگروپ سےمنسلک تاجربرادری نےہڑتال میں شامل نہ ہونےکافیصلہ کیاہے۔
دوسری جانب تاجربرادری نےہڑتال کی آڑمیں احتجاج جلاؤگھیراؤ کرنےوالوں سےاظہارلاتعلقی کیاہے۔
رہنماتاجرتنظیم نےکہاکہ تاجربرادری کی ہڑتال مکمل طور پر پر امن ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والے احتجاج سے تاجروں کا کوئی تعلق نہیں ۔تاجر تنظیموں نے احتجاج کی کال نہیں دی ۔کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ یا ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنا شر پسندی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انتظامیہ شرپسندوں کے خلاف کارروائی کریں۔
سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔