بہادری کا مظاہرہ.آرمی چیف کی اے ایس پی شہر بانو نقوی کی حوصلہ افزائی

0
210

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کی ملاقات ہوئی ، جس میں اےایس پی شہربانو کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، آزادی کے بعد سے پاکستانی خواتین نےقابلیت، استقامت ،عزم سے خود کو ممتاز کیا۔

جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ خواتین پاکستانی معاشرے کا انمول حصہ ہیں، خواتین کاکا احترام ہمارے مذہب کیساتھ معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے۔

یاد رہے 26 فروری کو لاہور کےاچھرہ میں ایک خاتون نے ایسا کرتا پہنا ہوا تھا ،جس پر عربی زبان میں کچھ حروف لکھے تھےجس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے سمجھا کہ یہ کچھ مذہبی کلمات ہیں اور اس معاملے نے ایک غلط فہمی کو جنم دیا۔

 

Leave a reply