بہادر پولیس افسر شہر بانو کو سعودی عرب شاہی مہمان بننے کی دعوت

0
177

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نے پنجاب پولیس کی بہادر خاتون پولیس افسر سے ملاقات کی، جس میں سعودی سفیر نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو شاہی مہمان بننے کی دعوت دی۔

اے ایس پی اور ان کے اہل خانہ سعودی عرب کے خاص مہمان ہوں گےاور دورہ کے تمام اخراجات سعودی حکومت برداشت کرے گی۔

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی شہربانو نقوی اور ان کے اہل خانہ کے شاہی مہمان کی حیثیت سے دورہ ریاض کا اہتمام کریں گے۔

لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں خاتون کومشتعل ہجوم سے بچانے والی شہر بانو نقوی کے اعزازمیں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی جانب سعودی سفارتخانے میں تقریب منعقد کی گئی تھی۔

یاد رہے لاہور کے اچھرہ بازار میں ایک خاتون نے ایسا کرتا پہنا ہوا تھا جس پر عربی زبان میں کچھ حروف لکھے تھےجس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے سمجھا کہ یہ کچھ مذہبی کلمات ہیں اور اس معاملے نے ایک غلط فہمی کو جنم دیا۔

اس پیچیدہ صورتحال کو خاتون اے ایس پی شہربانونقوی نے سنبھالا اور بہت بہادری سے خاتون کو مجمع سے نکالا اور اپنے ساتھ لے گئیں۔

Leave a reply