لاہور:(پاکستان ٹوڈے) سماعت کے آغاز میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا , میں کیس سے متعلق تقریباً تمام تر خرابیاں واضح کرچکا ہوں
بیرسٹر سلمان صفدر، 342 کا بیان پڑھ کر سنایا گیا تو بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے 2,2 سوال پوچھے گئے ۔ سوال پوچھنے کے فوری بعد سزا سنا دی گئی ، بیرسٹر سلمان صفدر کے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے 342 کے بیان پر دلائل جاری۔
بیان میں ایک حصہ لکھا ہوا کہ جج سزا سنا کر فوری کورٹ سے روانہ ہوگئے ، کیسے ہوسکتا ہے کہ 342 کے بیان میں یہ کس طرح لکھا ہوا ہے، 342 کا بیان ایک مکالمہ ہوتا ہے جو ججمنٹ سے پہلے ہوتا ، آپ نے 342 کے بیان کو کنفرنٹ کردیا اور بیان سامنے بھی آگیا ہے ، اس ججمنٹ میں پراسکیوشن اور ڈیفنس کے دلائل موجود ہیں ، چیف جسٹس کا استفسار
نہیں ججمنٹ میں دلائل نہیں ہیں ، ججمنٹ میں ایک پیراگراف موجود ہے جس میں دلائل کا ذکر کیا گیا ہے کہ ڈیفنس کونسل دلائل سے ثابت نہیں کرسکے ، ٹرائل کورٹ نے فیصلے میں پراسیکیوشن کے دلائل چار صفحات پر اور وکلا صفائی کا موقف پندرہ سولہ لائنوں میں لکھا۔
یہ وکلا صفائی بھی سرکار کی جانب سے مقرر لکھے گئے تھے، شاہ محمود قریشی کے بطور ملزم بیان سے پہلے ہی فیصلہ سنا دیا گیا، ہم سے ایسی کیا گستاخی ہوئی کہ ہمیں کورٹ سے باہر کر دیا کہ آپ اب عدالت میں نا آئیں۔ آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ٹرائل کے دوران فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے، چیف جسٹس عامر فاروق، جب کیس دو مرتبہ ریمانڈ بیک ہو کر جائے تو جج کو احتیاط سے کیس سننا چاہئے۔
اتنا پیچیدہ کیس اور دو بار ٹرائل کالعدم بھی ہوچکا تھا پھر بھی ٹرائل کورٹ اتنی جلدی کیا تھی ؟ ٹرائل کورٹ کے جج کی فائنڈنگ کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا سے گلے شکوے کیے ۔
انہوں نے trick(تنگ) کا لفظ بہت بار استعمال کیا کہ ہم نے انہیں trick (تنگ) کیا ، بیرسٹر سلمان صفد ، ججمنٹ میں بھی یہی لکھا کہ وزیر اعظم نے سائفر ٹیلی گرام کو غلط طریقے سے استعمال کیا، بیرسٹر سلمان صفدر ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو عدالت کے سامنے پڑھ رہے۔
سائفر معاملے کی وجہ سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات خراب ہوئے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا استفسار, بیرسٹر سلمان صفدر شاہ محمود قریشی کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ پڑھ رہے.
اس تقریر پر شاہ محمود قریشی کو دس سال کی سزا سنا دی گئی ، بانی پی ٹی آئی نے بھی اس وقت تقریر شروع جو سیاسی تھی۔ شاہ محمود قریشی پر چارجز ہیں کہ انہوں نے سائفر معاملہ ظاہر کیا، بانی پی ٹی آئی پر سائفر گم کرنے کا چارج بھی ہے،
شاہ محمود قریشی کو سزا سائفر کو ظاہر کرنے کی بنیاد پر ہوئی ، فائیو تھری اے کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے فائدے کے لیے سائفر کو ٹویست کیا، ججمنٹ میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاست کے بھروسے کا قتل کیا ہے
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ورلڈلیجنڈز:پاک بھارت ٹاکراآج ہوگا
جولائی 13, 2024 -
آئی فون 17 پرومیکس کیسا ہو گا؟ تازہ ترین لیکس جاری
نومبر 4, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔