بیرون ملک جا کر تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندپاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری
پاکستان ٹوڈے: مراکش نے پاکستانی طلبا و طالبات کیلئے سکالرشپ کا اعلان کردیا۔۔۔پاکستانی طلباکو مراکش میں انڈر گریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران سکالر شپ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے پورٹل پر مراکش کی سکالرشپ کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 مئی ہے۔ ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ طلبا آن لائن اپلائی کرنے کیلئے تمام تر ہدایات پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔ ذرائع کے مطابق ایچ ای سی پر ڈیڈ لائن سے قبل درخواست جمع کرانا ضروری ہے، تاکہ طلبا و طالبات کو سکالرشپ آسانی سے مل سکے۔
اپلائی کرنے کے ابتدائی مرحلے میں درخواست گزاروں کی جانب سے درخواست کی پرنٹ کی گئی نقول (ہارڈ کاپیز) ضروری نہیں۔ اہلیت کا معیار پاکستان یا آزاد کشمیر کے شہری یا ایسے افراد جو پاکستان یا آزاد کشمیر کی مستقل شہریت رکھتے ہوں اپلائی کرسکتے ہیں، تاہم دوہری شہریت کے حامل افراد اپلائی کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
تمام درخواست گزاروں کو مستند ایچ اے ٹی یا یو ایس اے ٹی ٹیسٹ سکور مہیا کرنا ہوگا، جبکہ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کی ویب سائٹ ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔
حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،بیرسٹرسیف
دسمبر 21, 2024جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب،ایجنڈاجاری
دسمبر 21, 2024دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹروےمختلف مقامات سےبند
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔