بینچزکےاختیارات کامعاملہ:ہمیں تویہ بھی علم نہیں کہ موجودہ بینچ کامستقبل کیا ہوگا ،جسٹس عقیل عباسی
بینچزکےاختیارات کےمعاملےپرجسٹس عقیل عباسی نےریمارکس دئیےکہ ہمیں تویہ بھی علم نہیں کہ موجودہ بینچ کامستقبل کیا ہوگا ۔
بینچزکےاختیارات کاکیس مقررنہ کرنےپرتوہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں2رکنی بینچ نےکی۔درخواست گزارکی طرف بیرسٹر صلاح الدین عدالت میں پیش ہوئے۔رجسٹرار سپریم کورٹ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
جسٹس عقیل عباسی نےریمارکس دئیےکہ آج کیس سن رہےہیں ہوسکتاہےکل یہ بینچ بھی نہ ہو،کوئی تیکھاسوال پوچھیں توشائدیہ بینچ بھی ختم کردیاجائے،ہمیں تویہ بھی علم نہیں کہ موجودہ بینچ کامستقبل کیاہوگا،رجسٹرارصاحب کیاپتانوٹ لکھ دیں کہ اس بینچ کوختم کیاجائے،توہین عدالت کیس میں ممکنہ احکامات جاری کرسکتےہیں۔
سماعت کے دوران ججز نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے سوال کیا بتائیں عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر کیوں نہیں ہوا؟ رجسٹرار نے جواب دیا بینچز کے اختیارات سے متعلق کیس آئینی بینچ کا تھا، غلطی سے ریگولر بینچ میں لگ گیا۔
جسٹس منصورعلی شاہ نےکہاکہ جوکمیٹی کے آرڈرزدفاع میں پیش کئےجارہےہیں ان کاجائزہ لیں گے۔
بیرسٹر صلاح الدین نےدلائل دیتےہوئےکہاکہ کمیٹی یاریسرچ افسرصرف نوٹ لکھ سکتاہےکہ مقدمہ کس بینچ کوجانا چاہیے، کیس آئینی بینچ کےسننےوالاہےیانہیں تعین کرناعدالت کاکام ہے،سندھ ہائیکورٹ میں نارمل اورآئینی بینچزایک دوسرے کو مقدمات بھجوارہےہوتےہیں،کمیٹی کےجاری احکامات کاعدالتی جائزہ لیناضروری ہے،ایک طریقہ یہ بھی ہےبینچزکےاختیارات کامقدمہ فل کورٹ میں کیا جائے ۔
جسٹس منصورعلی شاہ نےکہاکہ کیاکوئی بینچ عدالتی حکم کےتحت نیابینچ تشکیل دے سکتا ہے؟
بیرسٹرصلاح الدین نےکہاکہ عدالت انتظامی پروسیجرکیلئے چیف جسٹس یاکمیٹی کوکیسزبھجواتی رہی ہے،چیف جسٹس ہو یاکمیٹی عدالتی احکامات کےپابندہی ہوتےہیں۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے حامد خان اور منیر اےملک کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے رائے طلب کی کہ کیاججزکمیٹی جوڈیشل آرڈرکے باوجود بینچ تبدیل کرسکتی ہے؟ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ توہین عدالت کی کارروائی کےاختیار میں عدالت ایساسوال فریم نہیں کیا جاسکتا، اس پر جسٹس منصور نے کہا کہ ہم آپ کوسنیں گے۔
عدالت نے بینچزکےاختیارات کے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی ۔
کہیں برفباری ،کہیں بارش محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
جنوری 21, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔