
پاکستان کرکٹ ٹیم کےبیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے پردستیابی ظاہر کر دی ۔
قومی کرکٹ ٹیم کےبیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف اب پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے،محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے۔
محمد یوسف کاکہناتھاکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹی کی طبیعت اب بہتر ہے لہذا میں ٹیم کے ساتھ جا رہا ہوں،قومی ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یادرہےکہ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔
واضح رہےکہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کےبیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردارہوگئےتھے،اُنہوں نے بیٹی کی خاطر نیوزی لینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیاتھا۔محمدیوسف نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیاتھا۔
پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی شاندار رونمائی
اکتوبر 11, 2025جنوبی افریقہ کیخلاف پہلاٹیسٹ:پاکستان نےاسکواڈکااعلان کردیا
اکتوبر 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔