بےایمانی کیساتھ آئےہوئےشخص نےملک کی بنیادیں ہلادی تھی،نوازشریف

0
18

سابق وزیراعظم نوازشریف وسربراہ مسلم لیگ ن میاں محمدنوازشریف نےکہاہےکہ بےایمانی کےساتھ آئےہوئےشخص نےملک کی بنیادیں ہلادی تھی۔
لاہورمیں سابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازسے پنجاب اسمبلی کےارکان نے ملاقات کی،ننکانہ صاحب،شیخوپورہ اورقصورسےتعلق رکھنےوالے ارکان ملاقات کرنےوالوں میں شامل تھے۔اوکاڑہ اورپاکپتن ڈویژن سےتعلق رکھنےوالےبھی ارکان پنجاب اسمبلی شامل تھے۔
اراکین سےگفتگوکرتےہوئےنوازشریف کاکہناتھاکہ زوال کارخ ترقی کی طرف موڑدیاہے،معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے،معیشت میں بہتری لاکرایک بارپھرپاکستان سنواررہےہیں،روپیہ مستحکم ہوااورگروتھ بڑھ رہی ہے۔
سابق وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ اسٹاک ایکسچینج بلندترین سطح پرہے،مہنگائی کم ہورہی ہے،بےایمانی کےساتھ آئےہوئےشخص نےملک کی بنیادیں ہلادی تھی،ہم نےپاکستان کی خاطرقربانیاں دیں،آگےبھی دریغ نہیں کریں گے،پنجاب کی رونقیں اورخوشیاں بحال ہورہی ہیں،ہم ہی ملک کی خدمت کرتےہیں،عوام کوریلیف دیتےہیں۔

Leave a reply