بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی پرآئی ایم ایف وفدکااطمینان کااظہار
بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی پربین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف)کےوفداطمینان کا اظہار کیا۔
نیتھن پورٹرکی قیادت میں آئی ایم ایف وفد پاکستان میں حکومتی اداروں سے مذاکرات کےلئے اسلام آبادمیں موجودہے،آئی ایم ایف وفدکوآج اسلام آباد میں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کےبارےمیں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر وفد نے اطمینان کااظہارکیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام حکام نے آئی ایم ایف وفد کو رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں بی آئی ایس پی کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وفد کو مستحقین کو پہلے 4 ماہ میں امداد کی فراہمی اور مالی مشکلات کےبارے میں بتایا گیا جس پر آئی ایم ایف حکام نے بی آئی ایس پی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
واضح رہےکہ آئی ایم ایف کا وفد منی بجٹ کے خدوخال سمیت، ٹیکس ریونیو، تاجر دوست اسکیم اور توانائی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے مذاکرات کے لیے 11 نومبر کو پاکستان آیا تھا۔وفدپاکستان میں 15نومبرتک قیام کرےگا۔
سونےکی قیمت میں ہزار وں روپےکابڑااضافہ
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
جولائی 13, 2024 -
ڈالرکےمقابلےمیں روپیہ تگڑا
اگست 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔