وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ تاجروں سےٹیکس وصولی کےلئے حکومت پرعزم ہے،تاجروں سےٹیکس لےکرسہولتیں بھی فراہم کریں گے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاصحافیوسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ کمرشل بینکوں سےفنڈز کی فراہمی کےلئے مثبت بات چیت ہوئی،بین الاقومی ایجنسیوں کیجانب سےریٹنگ بہترہونےسےکمرشل بینکوں کاردعمل مثبت ہے،دبئی اسلامک اور المشرق بینک سے بات چیت جاری ہے،گزشتہ ہفتے سعودی وزیرخزانہ سے بھی بات چیت مثبت رہی، چین،سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کا ردعمل مثبت ہے،دوست ممالک اپنے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ذریعے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیں گے۔
محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے 37ماہ میں 3ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ درکار ہے، رواں سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ کی ضرورت ہے،ایس بی اےکے وقت بھی شور مچایا گیا کہ آئی ایم ایف منظوری نہیں دے گا،اب بھی ایسےہی شور مچایاجارہاہے کہ اسٹاف لیول معاہدےکی منظوری نہیں ہوگی،ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی منظوری دے گا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ پرامید ہیں کہ ستمبر میں آئی ایم ایف کا بورڈ منظوری دےگا،آئی ایم ایف سے ہر دوسرے روز بات چیت ہورہی ہے،تاجروں سے ٹیکس وصولی کے لئے حکومت پرعزم ہے،تاجروں سے ٹیکس لےکر سہولتیں بھی فراہم کریں گے،تاجروں سےٹیکس وصولی کےلئےتمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہےاورلےرہےہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
برائلر مرغی کا گوشت 15روپے سستا ہو گیا
مئی 31, 2024 -
ہنرمندنوجوان ملک کاقابل قدرسرمایہ ہیں،مریم نواز
ستمبر 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔