تارکین وطن کیخلاف صدرٹرمپ ان ایکشن،امیگریشن حکام کوٹارگٹ دیدیا
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی تارکین وطن کےخلاف کارروائی ،امیگریشن حکام کوروزانہ 75گرفتاریوں کا ٹارگٹ دےدیا۔
امریکی میڈیاکےمطابق امیگریشن حکام سمیت وفاقی ایجنسیوں کواضافی اختیارات دئیےگئےہیں ،شہر شگاگومیں انسانی حقوق گروپوں نےٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ درج کرادیا۔
امریکی میڈیاکےمطابق انسانی حقوق گروپس کاکہناہےکہ تارکین وطن کےخلاف کارروائی آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکولمبیاکی مصنوعات پر25فیصدٹیرف عائدکردیا۔
ڈونلڈٹرمپ کاکہناہےکہ کولمبیاکی تمام اشیاپرہنگامی ٹیرف فوری طورپرلاگو کردیا گیا ہے،ایک ہفتےمیں اسےمزید25فیصدٹیرف بڑھاکر 50فیصدکردیا جائےگا ۔
اُدھرکولمبین صدرنےامریکہ سےتارکین وطن لےکرآنےوالی2فوجی پروازوں کوواپس کردیاتھا۔
صدرکولمبیاکاکہناہےکہ امریکہ تارکین وطن کےساتھ مجرموں جیساسلوک نہیں کرسکتا۔
واضح رہےکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےرواں ماہ20جنوری کواپنے عہدے کا حلف اٹھایاتھاجس کےفوری بعدانہوں نےکچھ ایگزیکٹوآرڈرجاری کیےتھےجس میں تارکین وطن کےحوالےسےبھی انہوں نےحکمنامہ جاری کیاتھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔