تاریخی دن ہے،غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے،امریکا

0
3

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ تاریخی دن ہے،غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے۔
مصرکےشہرشرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس منعقدہواجس میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سمیت ثالث ممالک کےسربراہوں نےشرکت کی ۔وزیراعظم شہبازشریف نے امن سربراہی اجلاس میں امریکی صدرٹرمپ اور مصری صدرعبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پرشرکت کی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپوٹ کےمطابق امن سربراہی اجلاس میں غزہ امن معاہدےپردستخط کردیےگئے،غزہ امن معاہدے پرثالث ممالک کےسربراہان نےدستخط کردیے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےغزہ امن معاہدےپردستخط کیےجبکہ غزہ امن معاہدے پر امریکا،ترکیے،مصراورقطرنےدستخط کیے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپوٹ کےمطابق معاہدےپردستخط کرنےکی تقریب کےبعدخطاب کرتےہوئےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ غزہ امن معاہدےسےمشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا،تاریخی دن ہے،غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے،دوست ممالک کےتعاون سےغزہ امن معاہدہ ممکن ہوا،مشرق وسطیٰ میں دیرپاامن واستحکام چاہتےہیں،مل کرغزہ میں تعمیرنوکریں گے۔
ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ غزہ معاہدہ ایک جامع معاہدہ ہے،غزہ معاہدہ سب سے مشکل کام ہے،اسرائیل اورحماس کےدرمیان حالیہ معاہدہ پائیدارہوگا،اسرائیل یرغمالیوں کی باقیات کی حوالگی حل طلب مسئلہ ہے،غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی تلاش میں مددفراہم کریں گے۔
امریکی صدرکاکہناتھاکہ معاہدہ کےلئےقطری امیرکی انتھک کاوشیں قابل تحسین ہیں،صدراردوان کابھی شکریہ جن کےپاس دنیاکی بہترین فوج ہے،صدراردوان بہترین انسان ہیں ان کی دوستی پرشکرگزارہوں،غزہ امن معاہدہ تاریخی ہے۔

Leave a reply