تجارتی جنگ سنگین،امریکانےچین کےمزیداداروں پرپابندیاں لگادیں

تجارتی جنگ سنگین،امریکانےچین ،بھارت سمیت 32تجارتی اداروں پر پابندیاں لگادیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکانےٹیرف بڑھانے کے لئے مزید32تجارتی اداروں پرپابندیاں عائدکردیں،جس میں 23ادارےصرف چین کےہیں۔اس کے علاوہ امریکا نےمزیدجن ممالک پر پابندی عائدکی اُن میں بھارت، ایران، ترکیے اوریو اے ای کے ادارے بھی فہرست میں شامل ہیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہاگیاہےکہ امریکاکی طرف سےچین پرجوتجارتی پابندیاں عائد کی گئیں ہیں،یہ دونوں اقتصادی کمپنیوں کے درمیان جاری تجارتی تناؤ کی نشاندہی کرتا ہے اور تجارتی کنٹرول کو سخت کرنے کے لیے امریکا کی مسلسل کوششوں کو نمایاں کرتا ہے۔