پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات کھل کرسامنے آ گئے،کارکن مایوس

تحریک انصاف کا مضبوط سیاسی قلعہ خیبر پختونخوا پارٹی میں اختلافات کا مرکز بن کر سامنے آیا ہے۔جس سےپارٹی کارکن مایوسی کا شکار ہیں۔
پارٹی ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت اعظم سواتی، تیمور جھگڑا، اسد قیصر اور دیگر رہنماوں کے اختلافات کے باعث پارٹی کارکن مایوسی کا شکار ہیں۔سپیکر کے پی کے بابر سواتی کے بارے میں بھی بعض پارٹی لیڈروں کے تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور پارٹی کے اندر متعدد قائدین کے اعتماد سے محروم بتائے جا رہے ہیں۔
پارٹی ذرائع کاکہناہےکہ وزیر اعلیٰ کے پی کے پر الزام ہے کہ وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔علی امین گنڈاپور اور صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے اختلافات دو طرفہ الزامات میں تبدیل ہو گئے ہیں۔اعظم سواتی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سپیکر کے پی کے اسمبلی بابر سواتی کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دئیے۔وزیر اعلی علی امین گنڈا پو نے بانی پی ٹی آئی سے تیمور جھگڑا کے خلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات کی اجازت لے لی ہے۔
پارٹی ذرائع کامزیدکہناہےکہ پارٹی کا مرکزی وٹس ایپ گروپ داخلی انتشار کے حوالے سے اکھاڑہ بنا ہوا ہے۔پارٹی کور کمیٹی نے بھی پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کے بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔ آنے والے دنوں میں کے پی کے کابینہ میں اکھاڑ ہچھاڑ ہو سکتی ہے۔
اپوزیشن اتحاد کے ذرائع کےمطابق دوسری جانب حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد نے جے یو آئی کو اپوزیشن کیمپ میں لانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب خان کی گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دے رہے ہیں۔
سب ٹھیک ہےچیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں،فیلڈمارشل
دسمبر 5, 2025ملک کےدفاع کومل کرناقابل تسخیربنائیں گے،وزیراعظم
دسمبر 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بدترین اضافہ
اپریل 5, 2024 -
ملکی تاریخ کا حیران کن سکینڈل
اپریل 3, 2024 -
اداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے16 برس بیت گئے
ستمبر 20, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














