تحریک انصاف کا آئندہ ماہ جلسےکااعلان

تحریک انصا ف نےآئندہ ماہ ستمبرمیں بڑےجلسےکااعلان کردیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی ستمبر میں عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ جیل میں عمران خان کی سہولیات بحال کردی گئی ہیں اور انہیں اخبار و کتابیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 3 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس پر بے حد خوشی ہوئی، ملاقات کرکے اچھا لگا، یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور اس پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔
سلمان اکرم راجا کے استعفے سے متعلق خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہوں نے کبھی استعفیٰ دیا ہی نہیں تھا، اس لیے منظوری یا مسترد ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔