تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ

0
3

تحریک انصاف نےشہراقتداراسلام آبادمیں احتجاج اورجلسہ منسوخ کردیا۔
تحریک انصاف نے5اگست کواحتجاج کےحوالےسےاپنی حکمت عملی تبدیل کرلی،پی ٹی آئی نے5اگست کااحتجاج اورجلسہ اب 14اگست تک ملتوی کردیاہے۔

پی ٹی آئی کی تحریک کا اصل مقصد بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہا ئی ہے، اس کا نام نہاد بحالی جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
9مئی کیس میں سزاکےبعد قومی اسمبلی سے قائد حزب اختلاف عمرایوب، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضا، پارلیمانی پارٹی کی سربراہ اور کئی سرکردہ ارکان کو پولیس ڈھونڈ رہی ہے، وہ پارلیمنٹ کے قریب بھٹکنے کی جرآت نہیں کر پائیں گے۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف نےوفاقی دارالحکومت اسلام آبادکےعلاقےایف نائن پارک میں5اگست کوجلسہ کی باقاعدہ اجازت کےلئےڈپٹی کمشنراسلام آبادکو درخواست دی تھی۔پی ٹی آئی کی جانب سے ریجنل صدرعامرمغل اورریجنل جنرل سیکرٹری ملک عامرنےایڈووکیٹ انصرکیانی کےذریعے درخواست دی تھی۔

Leave a reply