تحریک انصاف کا لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ

0
74

قائم مقام صدر و جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب میاں حماد اظہر نے کہا ہےکہ بانی تحریک انصاف کی ہدایت پر13 اگست رات کو قومی اور پارٹی پرچموں کےساتھ پنجاب بھر میں پرامن احتجاج کریں گے۔
قائم مقام صدر و جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب میاں حماداظہرکاکہناتھاکہ چلو چلو لبرٹی چوک لاہور چلو۔13 اگست کی رات 11 بجے پاکستان اور تحریک انصاف کے پرچم کےساتھ لبرٹی چوک پہنچیں۔عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے لبرٹی چوک لاہور میں پرامن احتجاج کریں۔اپنے محبوب قائد عمران خان اور دیگر اسیران کی رہائی کے لئے نکلیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بانی چیئرمین عمران خان ، شاہ محمود قریشی، بشریٰ بی بی، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید، عمرسرفراز چیمہ اورمیاں اکرم عثمان سمیت ورکروں کی کثیر تعداد ایک سال سے زائد عرصے سے ناحق جیلوں میں بند ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب شوکت بسراکاکہناتھاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے اسیران کو فوری رہا کیا جائے۔ قوم غلامی کی زنجیروں کو توڑ دے۔اپنی حقیقی آزادی کے لیے نکل کر بتا دیں کہ طاقت کا سر چشمہ صرف عوام ہے۔13 اگست کی رات کو لبرٹی چوک پہنچ کر ثابت کرنا ہےکہ ملک پر جعلی اور فارم 47 کا کرپٹ ٹولہ مسلط کیا گیا ہے۔جعلی حکومت نے عوام پر غنڈہ ٹیکس اور مہنگائی کے بم گرا دیئے ہیں۔عوام ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔

Leave a reply