
تحریک تحفظِ آئین نےشوگر سکینڈل پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔
خط میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو شوگر سکینڈل پر معاملہ تین رکنی ججز کمیٹی کو ریفر اور اَز خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیاگیااورخط میں تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے اور شوگر سکینڈل پر ذمہ داری متعین کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔
خط کےمتن میں کہاگیاکہ دِن دیہاڑے عوام سے اربوں لوٹ لئیے گئے اور تمام احتسابی ادارے خاموش ہیں، حکومت میں موجود چند خاندانوں کا بالواسطہ شوگر انڈسٹری سے تعلق ہے۔یہ مفادات کے ٹکراؤں اور حکومت میں ہو کر اپنے ذاتی کاروباروں کو فائدہ دینے کی بدترین مثال ہے۔
خط محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اورمصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے بھیجا گیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔