ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کےجسمانی ریمانڈکی استدعامسترد

0
90

انسداددہشتگردی عدالت نےترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکردی۔
ترجمان پی ٹی آئی روؤف حسن کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے ۔
انسداددہشت گردی کےجج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔
جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ بات ٹی ٹی پی تک رکی ہوئی یا آگے بڑھی ہے۔ جس پر پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ آگے تفتیش کرنی ہے۔
رؤف حسن کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ اگر اکاؤنٹس کی تفصیلات جاننی تھیں تو وہ آن لائن چیک کیا جا سکتا تھا۔
جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ سینیئر وکیل ہونے کے ناطے آپ کو آرڈر پراعتراض ادھر نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہائیکورٹ جانا چاہیے۔ بعد میں عدالت نے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کا حکم دے دیا۔

Leave a reply