ترسیلات زر میں اضافہ،اوورسیزپاکستانیوں نے3ماہ میں بڑی رقم بھیج دی

ترسیلات زر میں اضافہ، پاکستانیوں نے 3 ماہ میں عالمی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف) کے 3 سالہ پروگرام سے زائد رقم بھیج دی۔
پاکستان کی ترسیلات زرمیں گزشتہ سال کی نسبت 29فیصداضافہ ہواہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 8.78 ارب ڈالر بھیجے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی سے 29 فیصد زائد ڈالر بھیجے گئے، تین مہینوں میں ورکرز ترسیلات کی ماہانہ اوسط 2.92 ارب ڈالر رہیں۔
سعودی عرب سے ستمبر میں 68 کروڑ ڈالر بھیجے گئے جبکہ متحدہ عرب امارات سے ستمبر میں 56 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 2.15 ارب ڈالر بھیجے جبکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.70 ارب ڈالر بھیجے۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.34 ارب ڈالر بھیجے جبکہ یورپی یونین میں مقیم پاکستانیوں نے 3 ماہ میں 1.09 ارب ڈالر بھیجے۔
امریکا سے 3 مہینوں میں 89 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 3 مہینوں میں 86 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔
اوورسیزپاکستانیوں نے گزشتہ تین مہینوں میں آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام سے زائد ڈالر پاکستان بھیجے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٓئی فون کا کون ساورژن سب سے مہنگا ہو گا؟
مئی 22, 2024 -
سورج آج بھی آگ برسائے گا،محکمہ موسمیات کا انتباہ
مئی 31, 2024 -
الیکشن کمیشن نےبلدیاتی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا
اگست 8, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔