ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن:عدالت نےفر دجرم عائدکرنےکیلئےپرویزالٰہی کوطلب کرلیا

0
30

سابق وزیراعلیٰ سمیت دیگرکےخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں عدالت نےچودھری پرویزالٰہی کوفردجرم عائد کرنے کےلئے 7جنوری کوطلب کرلیا۔
چودھری پرویزالٰہی سمیت دیگرکےخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کےریفرنس میں عدالت نےمحمدخان بھٹی سمیت دیگرپرفردجرم عائد کرنے کاتحریری حکم جاری کردیا۔اوراحتساب عدالت نے پرویزالٰہی کوفردجرم عائدکرنےکیلئے7جنوری کوطلب کرلیا۔
تحریری حکم کےمطابق عدالت کوملزمان کی حاضری مکمل کرنےمیں کافی دشواری ہے،انصاف کے تقاضوں کوپوراکرتےہوئےحاضرملزمان پرفردجرم عائدکی جاتی ہے،پچھلی تاریخ پرمحمدخان بھٹی کی طبی بنیادوں پرحاضری معافی تھی،آج پرویزالٰہی کی طبی بنیادوں پرحاضری معافی کی درخواست دی گئی۔
تحریری حکم میں مزیدکہاگیاکہ عدالت پرویزالٰہی کی ایک ر وزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرتی ہے،محمدخان  سمیت دیگرملزمان پرفردجرم عائدکی جاتی ہے۔

Leave a reply