ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن،عدالت نےپرویزالٰہی پرفردجرم عائدکردی

0
5

گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس میں عدالت نےسابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی پرفردجرم عائدکردی۔
لاہورکی احتساب عدالت میں گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
پرویزالٰہی کےوکیل نےموقف اختیارکیاکہ چودھری پرویزالٰہی کیلئےسیڑھیاں چڑھ کربلائی منزل پرآنامشکل ہے۔
احاطہ عدالت میں سابق وزیراعلیٰ  چودھری پرویزالٰہی کی گاڑی میں ان کی حاضری مکمل کی گئی۔سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نےصحت جرم سےانکارکردیا۔
سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نےبیماری کی وجہ سےمستقل حاضری معافی کی درخواست دائرکی،احتساب عدالت نےپرویزالٰہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔
عدالت نےچودھری پرویزالٰہی کی جگہ حاضری کیلئےانوارحسین کوپلیڈرمقررکردیا۔
احتساب عدالت نےچودھری پرویزالٰہی پرفردجرم عائدکردی۔
احتساب عدالت نےنیب کےگواہان کوشہادت کیلئےطلب کرتےہوئےکیس کی مزیدسماعت 21جنوری تک ملتوی کردی۔

Leave a reply