ترقی کاتسلسل نہ ٹوٹتاتوملک خطےاوردنیامیں کہیں آگےہوتا،نوازشریف

0
13

سابق وزیراعظم وسربراہ مسلم لیگ میاں محمدنوازشریف نےکہاہےکہ ترقی کاتسلسل نہ ٹوٹتاتوملک خطےاوردنیامیں کہیں آگےہوتا۔
لاہورمیں سربراہ مسلم لیگ ن میاں محمدنوازشریف سےپنجاب اسمبلی کےارکان نےملاقات کی اس موقع پرخطاب کرتےہوئےسابق وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ پالیسی ریٹ میں کمی نےکاروباری برادری کااعتماد بڑھایا ہے، سخت معاشی حالات کےبعدمہنگائی میں کمی ہوئی،مزیدکمی سےعوام کومزیدریلیف ملنےکی امیدہے۔
سربراہ مسلم لیگ کامزیدکہناتھاکہ الحمداللہ تعمیراتی کام پھرسےشروع ہوگئے ہیں ،شہبازشریف کی محنت کاعالمی مالیاتی ادارےبھی اعتراف کررہےہیں،وقت نے ثابت کیاکہ مخالفین کوبدتمیزی،بدتہذیبی کےسواکچھ نہیں آتا،ملک وقوم کی خدمت کاشاندارریکارڈرکھتےہیں،ترقی کاتسلسل نہ ٹوٹتاتوملک خطےاوردنیامیں کہیں آگےہوتا۔

Leave a reply