ترکیہ:زلزلےکےشدیدجھٹکے،عمارتیں لرزاُٹھی،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

0
4

ترکیہ میں 6.2شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرزاُٹھی ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ترکیہ کےشہراستنبول میں6.2شدت کازلزلہ آنےسےلوگ گھروں اوردفاترسےباہرنکل آئےشہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔وقتی طورپرکسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہ ہوئی۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق زلزلےکےجھٹکے،بلغاریہ،یونان ،رومانیہ اور دیگر ممالک میں بھی محسوس کیےگئے۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق زلزلےکامرکزاستنبول سے31کلومیٹرجنوب مشرق جبکہ مرمرا ایگریلیسی کے جنوب مشرق میں 21 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 کلو میٹر زیر زمین تھا۔
ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی کے اعداد و شمار کے مطابق استنبول 40 منٹ میں 3 بار زلزلوں سے لرز اٹھا۔

Leave a reply