ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے، وزیر خارجہ

ترک وزیرخارجہ نےکہاہےکہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے۔
ترک وزیر خارجہ کاکہناہےکہ یہ فیصلہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں جاری جارحانہ اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اب ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ اسرائیلی طیاروں کے لیے ترک فضائی حدود بھی بند کر دی گئی ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی ’لامحدود حمایت‘ کے باعث اسرائیل غزہ پر مکمل قبضے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جو دو ریاستی حل کو ناکام بنانے کی کوشش ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے زور دیاکہ ہم اس جارحیت اور قبضے کو کسی صورت تسلیم نہیں کر سکتے۔