ترک صدرکی وزیراعظم ہاؤس آمد:معززمعمان کو گارڈآف آنرپیش کیاگیا

0
17

ترک صدررجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئےمعززمہمان کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا۔
وزیراعظم ہاؤس آمدپروزیراعظم شہبازشریف نےترک صدررجب طیب اردوان کااستقبال کیا،معززمہمان کومسلح افواج کےدستےکی طرف سےگارڈآف آنرپیش کیاگیا،ترک صدرکےاعزازمیں پاک فضائیہ کے طیاروں نےفلائی پاسٹ کیا،ایف16طیاروں کی فارمیشن نےمعززمعمان کوسلامی دی۔
ترک صدررجب طیب اردوان نےوزیراعظم ہاؤس کےاحاطےمیں پودالگایا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےترک صدرسےاپنی کابینہ کاتعارف کر ایا،رجب طیب اردوان نےکابینہ ارکان سےمصافہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف نےترک وفدمیں شامل ارکان سےمصافہ کیا،ترکیہ کےصدررجب طیب اردوان نےآرمی چیف جنرل عاصم منیرسےبھی مصافہ کیا۔


گزشتہ روز رات دیر گئے ترک صدر خاتون اول اور سرمایہ کاروں اور تاجر رہنماؤں کے ہمراہ نور خان ائیر بیس پہنچے تھے جہاں پر صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا۔


ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی تھی۔

Leave a reply