ترکیہ کےمذہبی اسکالرفتح اللہ گولن امریکامیں 83برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
فتح اللہ گولن اپنی معتدل اسلامی تحریک جسے ہزمت’’خدمت‘‘ تحریک بھی کہا جاتا ہے کے بانی تھے جو زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتی ہے جب کہ انہوں نے اپنے نظریات پھیلانے کے لیے ترکیے سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں اسکولوں کا نیٹ ورک بھی قائم کیا۔
ترک میڈیاکےمطابق فتح اللہ گولن ترک صدرطیب اردوان کی حکومت کےسخت ناقدتھے،83 سالہ فتح اللہ 1999 سے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔
فتح اللہ گولن پر 2016 میں ترک صدر طیب اردوان کے خلاف بغاوت کا الزام تھا اور اس ناکام بغاوت کے بعد فتح اللہ گولن کی تنظیم پر پابندی عائد کرکے ترکیہ میں اس تنظیم سے وابستہ ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا۔
بعد ازاں فتح اللہ گولن نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے 5 دہائیوں کے دوران کئی بار فوجی بغاوت کا سامنا کیا، فوجی بغاوتوں کا مقابلہ کرنے والوں پر ایسا الزام لگانا توہین آمیز ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔