تشددکیس:اداکارہ نرگس اورشوہرکےدرمیان صلح ہوگئی

0
7

تشددکیس میں فلم وتھیٹرکی معروف اداکارہ نرگس اورشوہرماجدبشیرکےدرمیان صلح ہوگئی۔
اداکارہ نرگس اورشوہرماجدبشیرکی جانب سےلاہور کی سیشن کورٹ میں صلح نامہ جمع کروایا گیا ہے جس کے بعد عدالت سے اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی ہے۔
اداکارہ نرگس کا کہنا تھا کہ خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر انسپکٹر ماجد بشیر کو معافی دی، میرے بچے اور خاندان والے ناراض لیکن بڑوں کے کہنے پرخاوند کو معاف کیا۔
اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمارے بڑوں نے باہمی رضامندی سے معاہدہ کروایا ہے، بڑوں کے کہنے پر نرگس نے شوہر کو معاف کر دیا ہے اور کوئی فریق معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔
یادرہےکہ گزشتہ سال نومبرمیں اداکارہ نرگس کےشوہرماجدبشیرنےاداکارہ کوتشددکانشانہ بنایاجس پرنرگس نے لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں شوہر کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

Leave a reply