تشددکی شکاراداکارہ نرگس نےشوہرکیخلاف مقدمہ درج کروادیا

0
28

معروف اداکارہ نرگس نےاپنےشوہرماجدبشیرپرمقدمہ درج کر وادیا۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ نرگس پراُن کےشوہرماجدبشیرنےگزشتہ روز تشدد کیاتھاجس سےوہ انتہائی زخمی ہوگئی تھیں۔جس کااب مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں اداکارہ نرگس نے الزام عائد کیا کہ شوہر ماجد بشیر اس کی جائیداد کے کاغذات، کیش اور فارم ہاؤس اپنے نام کروانا چاہتا تھا، ملزم 9 کنال کا پلاٹ ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق ایسا کرنے سے انکار پر اس نے تشدد کا نشانہ بنایا، سرکاری پسٹل سے چہرے پر لگاتار وار کیے اور گھریلو عملے اور بھانجے کے سامنے تشدد کیا اور کمرے میں بند کر دیا۔
اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے یہ دھمکی بھی دی کہ فارم ہاؤس، سونا اور مزید رقم نہ دی تو وہ اسے قتل کردے گا۔

چندسال قبل اداکار ہ نرگس نےانسپکٹرماجدبشیرسےشادی کی تھی جس کےبعداداکارہ نےشوبزانڈسٹری کوخیربادکہہ دیاتھااوربیوٹی سیلون چلارہی تھی ۔
اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کے بعد اداکارہ نرگس گزشتہ رات تھانے بھی آئیں لیکن کوئی درخواست نہیں دی تھی۔

Leave a reply